نوشہرہ ،نام نہاد جعلی صحافیوں کی بڑی جعلسازی کا بھانڈا پھوٹ گیا

قومی اخبارات ،ٹی وی چینلز کے نام پر بلیک میلنگ کا انکشاف، ایف آئی سائبرکرائم نے وسیع تر تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرلی چھاپے پر نوسر باز نے خود کو زخمی کرکے حملے کا ڈرامہ رچایا، جعلی صحافی کی تاجر کو دھمکیوں کے پیغامات

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)نوشہرہ میں نام نہاد جعلی صحافیوں کی بڑی جعلسازی کا بھانڈا پھوٹ گیا،قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نام پر بلیک میلنگ کا انکشاف، ایف آئی سائبرکرائم نے وسیع تر تحقیقات کے بعد باقاعدہ ایف آئی آر درج کی، چھاپے پر نوسر باز صحافی نے اپنے آپ کو زخمی کرکے حملے کا ڈرامہ رچالیا، نوسر باز جعلی صحافی کی تاجر کو دھمکیوں کے وٹس ایپ وائس نے تہلکہ مچادیا، تاجر رہنماں محمودالحسن محبوب الحسن اور دیگر تاجران کی نوشہرہ پریس کلب میں ھنگامی اور تفصیلی پریس کانفرنس،نوشہرہ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنماں محبوب الحسن ،محمود الحسن نے دیگر تاجر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک خاندانی مسئلہ ہے جو عدالتوں میں بھی زیر سماعت ہے کچھ عرصہ قبل نوشہرہ کینٹ کے شاہ رخ نامی لڑکا جو اپنے آپ کو صحافی کہلاتا ہے اور در حقیقت وہ سوشل میڈیا پر ایڈیٹ شدہ اخباری تراشے اور ویڈیوز بناکر لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے اسی طرح اس نے مشرق نیوز سمیت مختلف اخبارات کے تراشے بناکر ہمارے خلاف زھرہ سرائی کی جس پر ہم نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دی اور وسیع تر تحقیقات کے بعد کاروائی کا آغاز ہوا جس میں شاہ رخ اور اسکے ایک ساتھ درانی کی جعل سازی بے نقاب ہوئی، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ بنیادی طور پر ایک آئس ایڈکٹ ہے اور والدین نے بھی مقامی تھانے میں اسکے خلاف آیف آئی آر کی درخواست دی ہے، انہوں نے کہاکہ جب ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو مذکورہ نوسرباز نے اپنے اوپر حملے کا ڈرامہ رچھایا جبکہ یہ حملہ نہیں ایف آئی اے حکام کا چھاپہ تھا جسے بھی جعل سازی کا نشانہ بنایا اب مذکورہ نوسرباز نے وٹس ایپ پر دوبارہ ہمیں دھمکیاں دیں ہیں اور تھانے میں ہمارے خلاف درخواست جمع کی ہے جبکہ اسکے خلاف آیف آئی اے کاروائی کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری تحریری درخواست پر قومی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی صحافیوں کے خلاف بڑا چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ایسے شواہد ملے جن میں قومی اخبارات اور چینلز کے جعلی ایڈیٹ شدہ مواد استعمال کر کے تاجروں کو بلیک میل کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات کے بعد اصل حقائق منظرِ عام پر آگئے، جس نے تاجر برادری اور صحافتی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صرافہ ایسوسی ایشن کے رہنماں محمود الحسن، محبوب الحسن اور دیگر نے کہا "یہ جعلی صحافی دراصل نوسر باز ہیں جو اپنی ذاتی مفاد کی خاطر مقدس پیشے کو بدنام کر رہے ہیں۔

ہم نے ان کی سرگرمیوں کے خلاف ثبوت فراہم کیے اور ایف آئی اے نے کارروائی کی۔"اسی موقع پر محبوب الحسن نے کہا:دیگر تاجر رہنماں نے بھی یک زبان ہو کر کہا کہ صحافت جیسے معتبر پیشے کو بلیک میلنگ اور جعلسازی کے ذریعے بدنام کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیا ہاسز اور اخباری مالکان نے اپنی سطح پر ان معاملات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل اور جعلی صحافت میں فرق نمایاں کیا جا سکے۔

اسی موقع پر صوبائی امن جرگہ اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ:"ایف آئی اے اور متعلقہ ادارے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی شخص صحافت جیسے مقدس پیشے کو بلیک میلنگ اور جعلسازی کے لیے استعمال نہ کر سکے۔"اس پریس کانفرنس نے نوشہرہ کی تاجر برادری اور صحافتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان انکشافات کے بعد مزید گرفتاریاں اور کارروائیاں ہوں گی، جبکہ اصل صحافیوں کو بھی جعلی عناصر سے اپنے آپ کو الگ ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔