!ڈپٹی کمشنر زیارت ذکااللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:55

ٹ زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر زیارت ذکااللہ درانی کی زیر صدارت امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اور ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف سی میجر عرفان،میجر عامر،تحصیلدار نوراحمد کاکڑ،سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور آئی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے کی اور زیارت شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی ادارے الرٹ ہے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی نے کہاکہ تمام سیکورٹی فورسز آل ٹائم الرٹ اورکمیونیکشن میں رہینگے، زیارت کے داخلی اور خارجی راستوں اور بازار کی کڑی نگرانی کرینگے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھینگے، گشت میں اضافہ اور چیکنگ کو مزید سخت کرینگے اور دوران چیکنگ کسی سے بھی اگر ہتھیار جان لیوا چیز برآمد ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرینگے۔

(جاری ہے)

شرپسند عناصر اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم ودائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس میں ہم کوئی کوتاہی نہیں کرینگے۔ شہر میں تمام فورسز کے مشترکہ فلیگ مارچ سے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ زیارت کا امن ریاست کی اولین ترجیح ہے اور جو امن کو خراب کرنے کی ہمت کریگا اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :