فیصل آباد پولیس نے ماہ اگست میں 555 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے ماہ اگست میں 555 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے ماہ اگست میں ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 555 اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 555 اشتہاری ملزمان جن میں سے کیٹگری کے 207 اور بی کیٹگری بی کے 348 ملزمان اور 733 عدالتی مفروران گرفتار کر لئے۔ مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 276 ملزمان گرفتار کرکے 92 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔جواء مافیا کے قبضہ سے زرداؤرقم 5لاکھ34ہزار روپے برآمد کی اور موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جواء کا سامان پولیس تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 398 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر کے منشیات برآمد کی۔ ملزمان سے چرس 120.535کلو گرام، آئس 13.352 کلو گرام، ہیروئن 41.871کلو گرام، لہن 105 لیٹر اور شراب 5407 لیٹر برآمد کرکے تحویل میں لی گئی۔ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرکے 314 ملزمان کے خلا ف ناجائز اسلحہ کے مقدمات کئے گئے۔

ملزمان سے پسٹل260،کلاشنکوف 14،رائفل 9، بندوق 12، رپیٹر17، ریوالور 02، کاربین 01، متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات اور دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لییکریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریمینلزکے قلع قمع پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔