ڈپٹی کمشنر دکی کی زیر صدارت ضلع میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دکی کے زیر صدارت ضلع میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس دکی سیدا زاہد حسین شاہ، ایکسائز، ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس آفیسر دکی محمد حسین، عبدالمنان ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے موجودہ طریقہ کار، عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دکی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع دکی میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بروقت اور درست رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

عوام کو رجسٹریشن کے عمل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔تمام ادارے باہمی تعاون اور رابطے کو مزید بہتر بنائیں تاکہ قانون کی بالادستی قائم ہو۔

چوری شدہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاروبار اور ہر قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی۔ تمام شوروم مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اس غیر قانونی عمل سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر دکی نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی سہولت اور سکیورٹی کے پیش نظر تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :