مانسہرہ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کے آخری روز اجلاس کا انعقاد

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:10

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی زیر صدارت پولیو مہم کے آخری روز اجلاس کا انعقاد ہوا،جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران،محکمہ پولیس،ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے پولیو مہم کے دوران حاصل کیے گئے اہداف اور مہم کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی جس کا ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کا مشترکہ کردار لائق تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں،سپروائزرز اور تمام معاون اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت،لگن اور جذبے کے باعث ضلع میں پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوئی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی پر بھی اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جو ایک اہم ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :