ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب سلمان علی بلیدی کی زیر صدارت کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:35

Aسوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سوراب سلمان علی بلیدی کی زیر صدارت گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سوراب میں ایک کھلی کچہری منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں لیویز و پولیس انتظامیہ سمیت تمام سرکاری ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران شریک ہوئے کھلی کچہری میں عوام، اساتذہ، طلبہ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ضلعی انتظامیہ کے سامنے پیش کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب نے عوامی مسائل بغور سننے کے بعد متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری اور مثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔علاقہ مکینوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد اور روابط مزید مستحکم ہوں گی