ڈویژنل پولیس کی اشتہاریوں، منشیات وشراب فروشوں، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سٹی ڈویژن پولیس کا مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ، نیو انارکلی اور بادامی باغ پولیس نے 5 مفرور اشتہاری گرفتار کر لیئے۔گرفتار ملزمان میں عارف،رابن اور عدنان نیو انارکلی جبکہ دانش اور اصغر بادامی باغ کے مقدمات میں روپوش تھے۔ مفرور اشتہاری چوری اور زیادتی جیسی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

اسی طرح شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پیٹرول پمپ پر واردات کرنے والے تین ملزمان گرفتارکر لیئے۔ ملزمان ایک ہزار کا چینج لینے کے بہانے اسلحہ کے زور پر ملازم سے نقد ی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات کرنے والے تینوں ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔ داتا دربار پولیس نے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی، دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر ملزم کو سپلائی لے جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈ کی درجنوں بوتلیں شراب برآمدہوئیں۔صدر ڈویژن پولیس کا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون جاری، گرین ٹاون پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ ساجد کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 12بور،رائفل و گولیاں برآمدکی گئیں۔

کینٹ ڈویژن پولیس کا اشتہاری ملزمان کے گرد شکنجہ سخت،مناواں پولیس نے اے کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتارکر لیا۔ اشتہاری ملزم آکاش ڈکیتی کے مقدمہ میں عرصہ 03 سال سے نواب ٹاون پولیس کو مطلوب تھا۔ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی طرح ہڈیارہ پولیس نے دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 03 منشیات فروش گرفتار کرلئے۔

گرفتار ملزمان میں اویس، شماداور سجاد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 01 کلو سے زائد ہیروئن برآمدکی گئی۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ امروز بھی انہوں نے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔

چوہدری اثر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین تر جیح ہے۔ڈولفن سکواڈ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری،سٹاپ اینڈ سرچنگ کے دوران مغلپورہ اور شاہدرہ کے علاقوں سے 03ملزمان گرفتارکر لئے۔ گرفتارملزمان میں عمر،ارسلان اورایازشامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 14 سے زائد ٹوکن آئس، پاڈر برآمدہوئے۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے فیکٹری ایریا کے علاقے سے مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کرنیوالاملزم گرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت احتشام کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمدہوئے۔