روس اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا ، کریملن ترجمان

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:10

ولادی ووستوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور نیٹو کو یوکرین میں اپنی فوجی موجودگی کی اجازت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی یوکرین تک پہنچنے کی کوشش ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہے، اسی لیے ہم یوکرین کی سرزمین پر اپنی سرحدوں کے قریب غیر ملکی مسلح افواج ( نیٹو) کی موجودگی کو خطرہ سمجھتے ہیں، یہ ہمارے لیے خطرہ ہے کیونکہ نیٹو روس کو اپنا دشمن قرار دیتا ہے اور یہ اس کی دستاویزات میں درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے اور اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے۔کریملن کے ترجمان نے اس بات کو بھی دہرایا کہ کسی ایک ملک کی سلامتی دوسرے ملک کے لیے خطرہ پیدا کرکے یقینی نہیں بنائی جانی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری رائے میں یہ اقدام تنازعہ کے حل کی جانب نہیں لے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :