چین نے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے دو سالہ ایکشن پلان جاری کر دیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) چین نے اپنی وسیع الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے دو سالہ ایکشن پلان جاری کیا ہے جس میں 2026 تک سالانہ پیداوار اور آمدنی بڑھانے کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کی جانب سے جاری اس ایکشن پلان کے تحت بڑے پیمانے پر کمپیوٹرز، کمیونیکیشنز اور دیگر الیکٹرانک آلات کے شعبوں میں صنعتی پیداوار کی اوسط سالانہ شرح نمو 7 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

چائنا ڈیلی کے مطابق لیتھیم بیٹریز، فوٹو وولٹائکس اور پرزہ جات جیسے متعلقہ شعبوں میں کل آمدنی میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ متوقع ہے ۔منصوبے میں موبائل فونز، کمپیوٹرز اور ٹیلی ویژنز جیسی بنیادی مصنوعات کی تجارت کو مستحکم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مقامی صنعتوں اور ملکی سطح پر نمایاں کمپنیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :