نوشہرہ ورکاں، نواحی گاوں چک پاکھر گورائیہ میں ایک بچے کا باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق، پولیس زرائع

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:43

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) چک پاکھر گورائیہ میں 30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں چک پاکھر گورائیہ میں 30 سالہ شخص بلب کی تار لگاتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک پاکھر گورائیہ کا رھائشی ایک بچے کا باپ جبار مسیح اپنے ہی گھر میں بلب روشن کرنے کے لیے بجلی کی ساکٹ میں تار لگاتے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ھار گیا ۔اطلاع ملنے پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے متوفی کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :