سیاسی رہنما کی نااہلی کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت 10 ستمبر کو مقرر

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 ستمبر کو سماعت کرے گا،تین رکنی بینچ میں جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس حسن نواز مخدوم شامل ہوں گے۔ درخواست گزار جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل سنگل بینچ نے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔