Live Updates

تعلیمی بورڈ فیصل آباد ،سیلابی صورتحال کے پیش نظر میٹرک (سیکنڈ) سالانہ امتحانات ملتوی

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 10 ستمبر سے ہونے والے میٹرک (سیکنڈ)سالانہ 2025 امتحانات ملتوی کر دیئے، اب یہ امتحانات 29 ستمبر سے شروع ہو گے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی نے اے پی پی کو بتایا کہ اس سلسلہ میں نئی ڈیٹ شیٹ پنجاب بورڈز کی جانب سے دوبارہ جاری کی جائے گی اور طلبہ کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ان کی رول نمبر سلپس جاری کی جائیں گی۔مزید معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 0419330366پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات