کوئٹہ ، اینٹی نارکوٹکس فورس نے سنتھیٹک منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ۷ ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی میں سنتھیٹک منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سات ارکان کوگرفتارکرلیا ہے ۔حکام کے مطابق یہ کارروائی ایئرپورٹ چوک مغربی بائی پاس کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں اے این ایف نے دو گاڑیوں کو تحویل میں لیا اور ان میں سے 25 کلوگرام آئس برآمد کی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام کے کہنا ہے کہ گروہ حاجی رشید اور عبدالباری کی سربراہی میں کام کر رہا تھا اور اس کارروائی میں گروہ کے 7 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ،گرفتار ہونے والے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف بلوچستان میں مصنوعی منشیات کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے روکنے اور منشیات کی جڑیں اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔