اسسٹنٹ کشمنرسمبڑیال کی زیر نگرانی مون سون کے پیش نظر مختلف میں علاقوں میں نکاسی آب کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کشمنرسمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مون سون کے پیش نظر اہم شاہراہوں،ایئرپورٹ روڈ، مین اڈا،ڈرائی پورٹ اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی جاری ہدایت کے مطابق تحصیل انتظامیہ شہر کے نالوں کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کے دورے کر کے انتظامات کا خودجائزہ لے رہے ہیں۔

تحصیل انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش میں نقصانات سے بچنے کے لئے نالے،نالیوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور کوڑے دانوں میں کوڑا کرکٹ پھینکیں۔ شہری صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :