تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.90فٹ پر آگئی ، تربیلا ڈیم کے سپل وے سے اضافی پانی کا اخراج جاری

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.90 فٹ پر آگئی ۔ تربیلا ڈیم کے سپل وے سے بدستور اضافی پانی کا اخراج جاری، ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار اپنی پیداواری ہدف سے تجاوز کر گئی ۔ بجلی کی پیداوار چار ہزار نو سے 21 میگاواٹ پہنچ گئی ۔ تربیلا بجلی گھر کے تمام 17 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔

تربیلا ڈیم ڈیلی رپورٹ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.90 فٹ پر آگئی ہے ۔ جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کا انتہائی لیول 1550 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 86 ہزار چھ سو کیوسک ہے۔ جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 86 ہزار تین سو کیوسک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کے سپل وے سے پانی کا اخراج بدستور جاری ہے ۔ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار اپنے پیداواری ہدف چار ہزار چار سو 88 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تربیلا بجلی کی پیداوار چار ہزار نو سو 21 میگاواٹ پر پہنچ گئی ہے ۔ 33 میگاواٹ بجلی پیداواری ہدف س زیادہ پیدا ہو رہی ہے۔ تمام 17 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :