Live Updates

ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت جاری ہے،سپن باؤلر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نشرہ سندھو

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپن باؤلر نشرہ سندھو نے کہا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت جاری ہے اور مجموعی طور پر ہر پہلو پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپن باؤلرز کے الگ سیشنز میں سکلز بہتر بنانے اور مختلف انداز میں باؤلنگ کرانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ بیٹرز کے بھی علیحدہ سیشن منعقد کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نشرہ سندھو نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اہم ہے اور کوشش ہو گی کہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں کھیلنے کا فائدہ سری لنکا میں شیڈول ورلڈ کپ میں ٹیم کے کام آئے گا۔ سری لنکا کی پچز سپنرز کے لئے موزوں ہیں جہاں گیند زیادہ ٹرن ہوتا ہے، اسی لیے ٹیم کی کوشش ہو گی کہ بہترین باؤلنگ اور پلان پر عمل کیا جائے۔ نشرہ سندھو نے امید ظاہر کی کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا اعتماد ورلڈ کپ میں ٹیم کے لیے بے حد مفید ثابت ہو گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات