طوفان سے مواصلاتی نظام، نیوی گیشن سسٹم متاثر ہوسکتا ہے، روسی خلائی ادارہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:37

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)روسی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق سورج پر طاقتور مقناطیسی طوفان کا مشاہدہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

روسی سائنسدانوں کے مطابق سورج پر مقناطیسی طوفان زمین کے لیے خطرے کا باعث نہیں تاہم طوفان سے مواصلاتی نظام اور نیویگیشن سسٹم متاثر ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ سورج پر مقناطیسی طوفان کے انسانی صحت پر اثرات تاحال واضح نہیں ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سورج پرطوفان کے باعث بڑے پلازما کے اخراج کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :