سرگودہاپولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سرگودہا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بچوں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بچوں اور خواتین پر تشدد کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔