ڈیرہ غازی خان پولیس نے 5 کروڑ 32 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء ضبط کر لیں

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈیرہ غازی خان پولیس نے بین الصوبائی اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ماہ (اگست) کے دوران 5 کروڑ 32 لاکھ 75 ہزار 800 روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت کی قیادت اور زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پولیس نے نان کسٹم پیڈ سگریٹ، چھالیا، گٹکا، ایرانی آئل، منشیات اور متعدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کیں۔

اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے الزامات پر مجموعی طور پر 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جن میں سے 3 اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا جبکہ دیگر کو مختلف سزائیں دی گئیں۔اس حوالے سے ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت نے کہا کہ پولیس زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اسمگلنگ اور منشیات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کو بھی معافی نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :