کراچی، سرجانی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، پولیس

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹائون سیکٹر 10، الغفور سوسائٹی کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔