کوئٹہ میں فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم کی سریاب روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ، جرمانے عائد

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے سریاب روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کرکے ایک ریسٹورنٹ اور ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

جرمانہ کردہ ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی جانب سے ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے عدم استعمال، اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، اشیاء کو ڈھکنے کیلئے نامناسب انتظامات، کھلے کوڑے دان اور زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :