اوپن اے آئی کا نیا اے آئی پاورڈ ہائرنگ پلیٹ فارم متعارف

یہ سروس کاروباروں اور ملازمین کے درمیان بہترین میچ تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی،کمپنی

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)اوپن اے آئی نے نیا اے آئی پاورڈ ہائرنگ پلیٹ فارم اور سرٹیفکیشن پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سروس کاروباروں اور ملازمین کے درمیان بہترین میچ تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اسے 2026 کے وسط تک لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

اوپن اے آئی کی ایپلیکیشنز کی سربراہ فِجڈی سیمو نے کہا کہ پلیٹ فارم چھوٹے کاروباروں اور مقامی حکومتوں کے لیے خصوصی حصہ فراہم کرے گا، تاکہ وہ اعلی اے آئی ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اوپن اے آئی نے OpenAI Academy کے تحت سرٹیفکیشن پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، اس پروگرام کا پائلٹ 2025 کے آخر میں شروع ہوگا، کمپنی کا ہدف 2030 تک صرف امریکا میں 1 کروڑ افراد کو سرٹیفائی کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدامات جہاں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے، وہیں لاکھوں روایتی ملازمتوں کے ختم ہونے کا خدشہ بھی بڑھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :