فیشن لیجنڈ جارجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)عالمی فیشن انڈسٹری کے عظیم ڈیزائنر اور ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ تخلیق کار جارجیو ارمانی 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

جارجیو ارمانی کے انتقال کی تصدیق ان کی قائم کردہ کمپنی نے کی، کمپنی کے بیان کے مطابق وہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور پہلی بار میلان فیشن ویک کے شو سے غیر حاضر ہوئے تھے۔کمپنی نے کہا کہ ارمانی کے ملازمین اور خاندان نے عزم کیا ہے کہ وہ ان کے خواب کو جاری رکھیں گے اور کمپنی کو ان کی یاد کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :