مری میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغازکردیاگیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:00

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) مری میں آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغازکردیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈی سی مری کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی شروع کر دی ہے ،بھوربن مری میں گندم کے آٹے کے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے 900 تھیلے تحویل میں لے لیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد کا مری شہر اور لوئر بازار میں گندم کے آٹے کے نرخوں کا جائزہ لیاگیا۔انہوں نے سرکاری نرخوں کے بر خلاف آٹا فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے۔\378

متعلقہ عنوان :