جامع مسجد عمر فاروق ؓ سوداگران ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر میں شان رسالت ﷺکانفرنس کا انعقاد

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)مدارس دینیہ کراچی سندھ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت کے اعلامیہ کے مطابق جامع مسجد عمر فاروقؓ سوداگران سوسائٹی میں اہل حدیث یوتھ فورس حلقہ ملیر کے ذمہ داران مورخہ 6ستمبر 2025بروز ہفتہ بعد نماز مغرب "شان رسالت ﷺکانفرنس" منعقد ہو رہی ہے اس کانفرنس سے فصاحت و بلاغت کے منبع اور سیرت النبی ﷺ انسائیکلو پیڈیا کے مصنف الشیخ مولانا عبداللہ ناصر مدنی خصوصی لیکچر دیں گے جبکہ کانفرنس سے الشیخ ابراہیم خلیل ، الشیخ مولانا محمد احمد نجیب ، حافظ محمد نعیم راشد ، سید عامر نجیب ، مولانا نعمان اصغر اہل حدیث یوتھ فورس کے صدر چوہدری خالد ادریس گجر اور AYFکے جنرل سیکریٹری محمد سلیمان اور اہل حدیث یوتھ فورس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بھی اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ جامع مسجد عمر فاروق ؓ اور AYFحلقہ ملیر کے عہدیداران نے اہل اسلام اور خواتین و حضرات کو اس کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے ۔