مظفرگڑھ ،لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر لڑکے کا 70 سالہ والد قتل،پولیس زرائع

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر لڑکے کا 70 سالہ والد قتل کر دیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود چک نمبر 424 ٹی ڈی اے میں مبینہ طور پر امان اللہ ، عثمان اور راشد نے سیف اللہ کو قتل کر دیا،ملزمان نے 70 سالہ سیف اللہ کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان کو مقتول کے بیٹے نصیب اللہ پر لڑکی کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا۔پولیس تھانہ چوک اعظم نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے،ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم نے ملزمان کو جلد گرفتار کر لینے کا دعوی کیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :