Live Updates

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا تحصیل احمدپورشرقیہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:50

بھاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق نے ایمپرس برج، پپلی راجن، جھانگڑا شرقی، خیرپور ڈاھا، دھوڑ کوٹ، نورپور جدید اور جلال آبادمیں قائم فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین میں کپڑے، جوتے، دودھ، پھل اور راشن تقسیم کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور جدید میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں رہائش پذیر متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔

یہ فلڈ ریلیف کیمپ نورپور جدید میں سیلاب سے متاثرہ مواضعات مکھن بیلا، شکرانی، جاگیر صادق آباد اور بیٹ لنگاہ کے متاثرین کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لیے تعلیم اور کھلونوں کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا معیاری کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فرحان فاروق نے نورپور جدید میں سیلابی پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ نوید حیدر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے سبز چارہ، ونڈہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں ویکسی نیشن میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا متاثرین سیلاب کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ڈور ٹو ڈور طبی مہم بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ریسکیو ایمرجنسی کے تحت مختلف مقامات پر بوٹنگ پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جانوں کا تحفظ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے بستی رمضان میں سیلاب سے متاثرہ فصلوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری میاں عثمان نجیب اویسی بھی ان کے ہمراہ تھےممکن بنایا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات