سردار عبدالرحیم کی فنکشنل لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ نعیم فیروز پر ہونے والے قاتلانہ حملے مذمت

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع ملیر کے صدر کیپٹن ریٹائرڈ نعیم فیروز پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہمارے صبر کا ناجائز فائدہ نہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

فنکشنل لیگ کے کارکنان لاوارث نہیں ہے ہمیں تحفظ کرنا اچھی طرح سے آتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سوچی سمجھی سازش کے تحت ہمارے کارکنان کو حراساں کیا جا رہا ہے مگر دشمن اپنے سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے سیاسی بونوں کو فنکشنل لیگ کی کراچی کی عوام میں مقبولیت برداشت نہیں ہے کیونکہ کے کراچی کی عوام پیر صاحب پگارا کی قیادت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے فنکشنل لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جو مخالفین کو برداشت نہیں اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ شھید سورھیہ بادشاہ اور پیر صاحب پگارا سے محبت کرنے والے کبھی کسی سے نہیں ڈرتے ۔