Live Updates

شورکوٹ ،عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر سیلاب متاثرین میں دودھ اور مٹھائی تقسیم کی گئی

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:10

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت موقع پر سیلاب متاثرین کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے لیے مختلف ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں مٹھائی اور بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کے اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :