آصفہ بھٹو زر داری کا انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ نوابشاہ کا دورہ ، میسرسہولیات کا معائنہ کیا

خاتون اول بی بی نے بے نظیر آباد میں جدید سہولیات سے لیس روبوٹک سرجری، ڈائیلاسز سینٹر، ریڈیالوجی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:45

نوابشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ آف مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ نوابشاہ کا دورہ کیا جہاں روزانہ 970 بچے پیڈز او پی ڈی، 440 خواتین گائنی او پی ڈی اور 25 مریض پیڈیاٹرک سرجری او پی ڈی سے مستفید ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جدید یونٹس اور اسپتال میں میسرسہولیات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کی مزید بہتری کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

دریں اثنازء خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے ہمراہ بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (BIUT) شہید بینظیر آباد کا دورہ نے اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جدید سہولیات سے لیس روبوٹک سرجری، ڈائیلاسز سینٹر، ریڈیالوجی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور سینٹرل اسٹرلائزیشن سروسز ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح بھی کیا۔