Live Updates

راولپنڈی بورڈ میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025 ری شیڈول،نئی تاریخ 29 ستمبر مقرر

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات 2025، جو پہلے 10 ستمبر سے شروع ہونا تھے، اب 29 ستمبر 2025 سے منعقد ہوں گے۔یہ فیصلہ موجودہ موسمی حالات اور پنجاب کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلابی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے باعث طلبہ و والدین کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات کو تقریباً تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی، محمد عدنان خان نے کہا کہ طلبہ کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے امتحانات ری شیڈول کیے گئے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ چند دنوں میں جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میٹرک سیکنڈ اینول امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی سے میٹرک سیکنڈ اینول اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج متاثر نہیں ہوں گے۔ بورڈ تمام معاملات کو طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھائے گا تاکہ طلبہ کے تعلیمی سال پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :