ٹ*سرگودہا، اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس

آٹے کی نئی قیمت پر 100 عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ہدایت ، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا، محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ {اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سطح پر قیمتوں میں اضافہ یا گڑبڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔شیریں گل نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ یا زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ چینی، گھی، دالوں اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں کے مطابق عملدرآمد لازمی ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ خوراک اور پیرا روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کریں، قیمتوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری جرمانے اور قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :