حکومت کا آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

50ہزار سبسڈی حکومت دے گی،صفر مارک اپ کے ساتھ اقساط میں ادائیگی کی سہولت

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

حکومت کا آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت نے پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹری فکیشن پروگرام کے تحت نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت شہری کرائون الیکٹرک موٹر سائیکلیں حکومتی سبسڈی اور آسان اقساط کے ذریعے خرید سکیں گے۔حکومت کی جانب سے کرائون الیکٹرک بائیک پر 50ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، صفر مارک اپ کے ساتھ اقساط کی ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ کسی قسم کی پروسیسنگ فیس بھی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ اسکیم پاکستان کے 18سے 65سال کی عمر کے تمام شہریوں کے لیے ہے،خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔درخواستیں صرف سرکاری پورٹل www.pave.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست گزاروں کو فارم بھرنے کے بعد ایک کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سسٹم میں شامل کیا جائے گا تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔کرائون الیکٹرک موبیلٹی جو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی نمایاں کمپنی ہے، اس اسکیم کی پارٹنر ہے۔