Live Updates

سیلاب کی تباہ کاریاں، رواں سال ملک بھر میں چاول اور کپاس کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

دریائوں کے اطراف چاول اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں،ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)ملک میں سیلاب سے دریائوں کے اطراف 7کلومیٹر کے علاقے میں کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔ وزارت غذائی تحفظ نے ملک میں چاول کے بحران کے خدشہ کا اظہار کردیا۔ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق سیلاب سے دریاں کے اطراف 7 کلومیٹر کے علاقوں میں چاول اور کپاس کی فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال کپاس کی پیداوار شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب کے ساتھ ریت آنے کے باعث آئندہ سال بھی کاشت متاثر ہوسکتی ہے۔ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق سیلاب کے باعث رواں سال چاول کے بحران کا بھی پیدا ہوسکتا ہے اور پیداوار کم ہونے کے باعث رواں سال چاول امپورٹ بھی کرنا پڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سیلاب سے فصلوں کے نقصان کی رپورٹ مکمل ہو چکی جبکہ پنجاب میں سیلابی پانی اترنے کے بعد ہی نقصانات کی حتمی رپورٹ مرتب کی جاسکے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :