Live Updates

ٓوزیر خزانہ کی زیر صدارت مہنگائی پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس، سیلاب کے اثرات کا جائزہ

م*غذائی اجناس کی قیمتوں کی مانیٹرنگ، غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پر اتفاق

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

>سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مہنگائی پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں غذائی اجناس کی قیمتوں اور سیلاب کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویڑن، پٹرولیم ڈویڑن، وزارت قومی غذائی تحفظ کے سیکرٹریز، اسٹیٹ بینک، شماریات بیورو اور ایس ڈی پی آئی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیلاب کی حالیہ صورتحال اور اس کے غریب و کم آمدنی والے طبقے پر اثرات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ عوام پر مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔گندم، چاول اور چینی کے ذخائر کا جائزہ: کمیٹی نے گندم، چاول اور چینی کے موجودہ ذخائر کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت دی تاکہ ان اشیائ کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ریلیف اقدامات: حکومت نے غریب گھرانوں اور متاثرہ علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا عزم ظاہر کیا اور اس مقصد کے لیے انتظامی اقدامات کی سفارشات تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔مہنگائی پر قابو پانے کی حکمت عملی: اشیائ کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور اشیائ کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا اور کسی بھی بحران کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔اس اجلاس میں وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جانب سے مہنگائی اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :