معاونِ خصوصی راشد نصراللہ کی معروف گلوکار سردار جسبیر سنگھ سے ملاقات، مالی امداد کا چیک پیش کیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نواز کی ہدایت پر معاونِ خصوصی راشد نصراللہ نے معروف گلوکار سردار جسبیر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

سردار جسبیر سنگھ جنہوں نے ملی نغموں سے قوم کا لہو گرمایانے مالی امداد کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی،وزیراعلیٰ نے اس درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے مالی معاونت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر یقینی بنایا۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ فنکاروں کے وقار اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،اور فنکاروں کو معاشرے کا مان اور پہچان گردانتی ہیں، ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے سردار جسبیر سنگھ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :