برونائی کے مرکزی بینک مالیاتی نے عوام کو دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:00

بندر سری بیگاوان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) برونائی کے مرکزی بینک نے عوام کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والے مالیاتی فراڈ (اسکیمرز) سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔شنہوا کے مطابق جاری کردہ بیان میں بینک نے کہا کہ ان دھوکہ دہی پر مبنی اسکیموں میں ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے برونائی کرنسی کے نوٹوں کے ڈھیر دکھائے جاتے ہیں، اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ناظرین اگر لائیو سیشنز میں شامل ہوں تو انہیں بڑی مالیاتی رقم کمانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک نے خبردار کیا کہ یہ تمام حربے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، تاکہ ایک "آسان اور یقینی مالی فائدے" کا جھوٹا تاثر دیا جا سکے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ وعدے سراسر جعلی اور بے بنیاد ہیں۔ اسکیم چلانے والے افراد برونائی کرنسی کی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرکے عوام میں اعتماد کا جھوٹا تاثر پیدا کرتے ہیں، تاکہ انہیں دھوکے سے اپنی اسکیموں میں شامل کر سکیں۔مرکزی بینک نے مزید کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ برونائی میں کسی بھی مشکوک یا غیر لائسنس یافتہ مالیاتی سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔