سعودی وزیر خارجہ سے بوسنیا کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سےبوسنیا و ہرزیگووینا کے ہم منصب المیڈن کوناکوویچ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے ہوئے ان میں اضافے پر بھی غور کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی صورتحال پربھی بات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :