Live Updates

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کا فائنل (کل) بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 10:30

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 20 انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کا فائنل (کل) بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ افغان ٹیم آل راؤنڈر راشد خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو، دو میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ کرکٹ شائقین کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور جیت کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات