روس اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعمیری تعاون جاری

ہفتہ 6 ستمبر 2025 11:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) روس کے نائب وزیرِاعظم الیگزی اوورچک نے کہا ہے کہ روس اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط، تعمیری اور مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک حکومتی و تجارتی سطح پر کامیابی سے تعاون کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نے یہ بات مشرقی اقتصادی فورم کے موقع پرایک انٹرویو میں کہی، جو 3 سے 6 ستمبر تک ولادی ووستوک میں جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی تعلقات معمول کے مطابق اور مثبت ہیں۔ ہم نے حال ہی میں آستراخان میں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس منعقد کیا، جہاں دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے درمیان کوئی اقتصادی تنازع یا مسئلہ موجود نہیں۔ ہم ایک دوسرے کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ہر سطح پر تعمیری طور پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :