کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے شہر میں میلاد کا مرکزی جلوس میاں اسماعیل مسجد، طوغی روڈ سے علامہ شہزاد عطاری کی قیادت میں برآمد ہوا، جبکہ دوسرا بڑا جلوس قمبرانی روڈ سے برآمد ہوا جلوسوں میں فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد شریک ہے اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً 4 ہزار پولیس، بی سی اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں، جبکہ سیف سٹی کیمروں سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے جلوس کے روٹ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس باچا خان چوک پہنچ کر مرکزی پڑاؤ میں شامل ہوگا، جہاں علماء کرام نبی پاک ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں اور کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد کی گئی ہیں۔ یہ جلوس لیاقت بازار، پرنس روڈ، مسجد روڈ اور شارع اقبال سے ہوتے ہوئے منان چوک پر نماز ظہر سے قبل اختتام پذیر ہوں گے۔