برطانیہ ، لندن میں سابق بی بی سی ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی، سو سے زائد فائر فائٹرز طلب

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں واقع سابق بی بی سی ہیڈکوارٹر "ٹیلی ویژن سینٹر" کی عمارت میں ہفتہ کی علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لیے تقریباً 100 فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔ رائٹرز کے مطابق لندن فائر بریگیڈ کے مطابق، انہیں صبح 3 بجے (مقامی وقت) نو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد ہیمرسمتھ، نارتھ کنسنگٹن، کنسنگٹن، چِزک اور دیگر قریبی فائر اسٹیشنز سے ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

آگ نے عمارت کی بالائی منزلوں کو متاثر کیا ہے، جہاں ایک ریستوران، بیرونی ڈیکنگ اور وینٹیلیشن سسٹم (ڈکٹس) میں آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت میں موجود کئی فلیٹس بھی متاثر ہو سکتے ہیں، تاہم تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹیلی ویژن سینٹر کبھی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا مرکزی دفتر ہوا کرتا تھا، جسے بعد میں کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے لگا۔

متعلقہ عنوان :