دریائے سندھ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 27 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔ دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث ضلع کے 43 مواضعات متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

53 ہزار 296 افراد اور 45 ہزار 547 لائیو سٹاک کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ خرم پرویز نے بتایا کہ ضلع بھر میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری اور انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ ضلع کے 12 فعال فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش پذیر متاثرہ خاندانوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :