وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم،ذرائع محکمہ سوشل ویلفیئرمظفرگڑھ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم کی گئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر لیہ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں خصوصی افراد کےلئے وہیل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے مستحق افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔تقریب کے شرکاء نے خصوصی افراد کےلئے ہیلپنگ ڈیوائسز پروگرام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے معزور افراد کو آنے جانے میں سہولت میسر آئے گی۔\378