Live Updates

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا لنگڑیال فلڈ ریلیف کیمپ ملتان کا دورہ،مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ملتان میں قائم بستی لنگڑیال فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ۔اور جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیلاب متاثرین میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر عبدالسمیع شیخ و دیگر انتظامی افسران ان کے ہمراہ تھے ۔

صوبائی وزیر صحت نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم ضلعی محکموں کی جانب سے سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

خیموں میں جاکر مٹھائی پیش کی اور سیلاب متاثرین کےمسائل دریافت کئے ۔انہوں نے سیلاب متاثرین کو بروقت کھانا اور طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیلاب کے باعث تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی ہوئی۔حکومت پنجاب نے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے بروقت تمام اقدام مکمل کئے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کے باعث سیلاب متاثرین کو بڑے ٹینٹ ہاؤسز میں شفٹ کیا جارہاہے۔جشن میلادالنبی کے بابرکت دن کے موقع پر قدرتی آفت ٹلنے کیلئے دعاگو ہیں۔اس موقع پر سیلاب متاثرین نے دکھ کی گھڑی میں ساتھ دینے پر پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات