Live Updates

مانسہرہ،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں سے متاثرہ بیلہ منور تا منور بیہاڑی روڈ کو کھولنے کا کام شروع کر دیا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:00

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں سے متاثرہ بیلہ منور تا منور بیہاڑی روڈ کو کھولنے کا کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ثقافت،سیاحت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب اور ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی کی ہدایت پر یونین کونسل مہانڈری میں شدید مون سون بارشوں،لینڈ سلائیڈنگ اور شدید سیلاب کے باعث بند ہونے والی تقریباً 10 کلومیٹر طویل بیلہ منور سے منور بیہاڑی تک رابطہ سڑک کو کھولنے اور کشادگی کے لیے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ سیکشن نے بھاری مشینری کے ساتھ کام شروع کر دیا ہے،مقامی لوگوں کے مطابق سڑک بند ہونے کی وجہ سے نہ صرف انہیں آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اُنکی گاڑیاں بھی پھنس چکی ہیں جس سے علاقے میں رابطہ کاری متاثر ہو رہی ہے،رکن صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی نے یقین دلایا ہے کہ حکومت اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ متاثرہ عوام کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات