Live Updates

ضلعی انتظامیہ کو ہیڈ تریموں سے نکلنے والے نئے سیلابی ریلے کی آمد کے باعث دوبارہ الرٹ کر دیا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کو ہیڈ تریموں سے نکلنے والے نئے سیلابی ریلے کی آمد کے باعث دوبارہ الرٹ کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ ہیڈ تریموں سے 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بندوں سے ٹکرائے گا۔

جس کےلئے انتظامیہ تیار ہے۔

(جاری ہے)

نئے ریلے کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو بریچنگ پر دوبارہ غور کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ بروقت انتظامات کے باعث گرے والا گیج پر گزشتہ 24 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ،جس کا لیول 413 سے ڈاؤن ہے۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ موجودہ ریلے کی ملتان کی دریائی حدود سے نکلنے کی سست روی پر تشویش ہے۔اس ریلے نے شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ دریائی علاقوں کے مکین دوبارہ گھروں کو جانے سے گریز کریں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :