جلوس عید میلاد النبی عید گاہ مسجد تلہ گنگ سے نکالاگیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:10

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر 1500 واں جلوس عید میلاد النبی عید گاہ مسجد تلہ گنگ سے شروع ہو کر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز، رکنِ قومی اسمبلی اور مقامی سیاسی و مذہبی قیادت نے شرکت کی۔ علما ء نے سیرتِ نبوی پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ ﷺ کے سماجی، سیاسی اور مذہبی کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی۔ عوام نے پرجوش نعرے بلند کیے اور بھرپور انداز میں جلوس میں شرکت کی۔