اٹک میں 62واں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس، 135 سے زائد میلاد پارٹیاں شریک

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام ضلع اٹک میں پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں 62واں عظیم الشان جلوس ضلع کونسل ہال سے برآمد ہوا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا، علمائے کرام اور مشائخ نے کی۔ جلوس میں 135 سے زائد میلاد پارٹیاں شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

جلوس سے قبل ضلع کونسل ہال میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے پرجوش انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ جلوس کی گزرگاہ کو آرائشی جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت اسٹیجوں سے سجایا گیا تھا۔ ہر طرف درود و سلام کی صدائیں گونجتی رہیں جبکہ شہریوں اور میلاد پارٹیوں نے راستے میں مختلف مقامات پر محافل کا اہتمام کیا۔تقریب کے اختتام پر سیرت کمیٹی کی جانب سے انعامات تقسیم کیے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :