جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلسِ عاملہ کے رکن مولانا شفیق قادری قومی وطن پارٹی میں شامل

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلسِ عاملہ کے رکن مولانا شفیق قادری نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وطن کور پشاور میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلسِ عاملہ کے رکن مولانا شفیق قادری نے جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،انہیں اس موقع پر پارٹی کیپ پہنائی گئی۔ تقریب میں صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ، پی کے-65 کے چیئرمین طارق خان اور جنرل سیکرٹری میاں جمال شاہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے۔